نئی دہلی،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ دیوالی کے موقع پر بھارت تمام ایسے زیر التوا معاملوں میں میڈیکل ویزا دے گا جن میں ویزادیناجائزہے۔انہوں نے پاکستانی شہریوں کی طرف سے کی گئی ان درخواستوں کے مثبت جواب پرتبصرہ کیا۔آمنہ نام کی ایک پاکستانی عورت کی جانب سے ویزاکے لیے کی گئی درخواست پرسشماسوراج نے کہاکہ براہِ مہربانی پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں۔ہم اس کی اجازت دیں گے۔سشماسوراج نے ٹویٹ کیاکہ دیوالی کے موقع پربھارت آج ایسے تمام زیر التوا معاملوں میں میڈیکل ویزا دے گا جن میں ویزا دیناجائزہے۔کل سشماسوراج نے اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ بھارت میں علاج کے لئے ایک پاکستانی ویزا کو بچے کو جاری رکھیں۔بچے کے والدنے ٹوئٹرپرسشماسوراج سے درخواست کی تھی کہ عبداللہ کے علاج کے لیے طبی ویزا دیا جائے۔ کاشف نے ان سے کہا کہ انھوں نے کہا کہ عبد اللہ کی بھارت میں جانچ کی جائے گی۔سشماسوراج نے کل کاشف کو جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیاتھاکہ دواکی غیر موجودگی میں آپ کے بچے کے علاج پر اثر نہیں پڑناچاہیے۔میں نے بھارتی ہائی کمیشن سے کہا ہے کہ وہ میڈیکل ویزا جاری کریں۔کاشف نے بتایا تھا کہ بچے کی ادویات ختم ہونے والے ہیں اور انہیں بھارت میں فوری طور پر طبی مشورہ کی ضرورت ہے۔